جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

ملک کے کِن شہروں میں آج بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا

20 جون, 2024 09:09

ملک کے مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

جہلم، عارف والا، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین اور ناروال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی کے بعد گرمی کی شدت کم اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر،  گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی

ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آج ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top