منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

کون سی اداکارہ ‘پروین بابی’ کی بائیوگرافی میں جلوہ گر ہوں گی؟

08 اگست, 2024 19:00

بالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری ماضی میں فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی شہرہ آفاق پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلکش شخصیت کے ہمراہ بالی ووڈ پر راج کرنیوالی پروین بابی بھارتی سنیما میں لیجنڈری اداکارہ کی حیثیت رکھتی ہیں، ان پر بنائے جانے والی فلم اداکارہ کی زندگی اور کیریئر سے متعلق نئی معلومات فراہم کرے گی۔

بائیوگرافیکل فلم سے متعلق تفصیلات کو ابھی سامنے نہیں لایا گیا ہے اور اس سے قبل اروشی روٹیلا کے متعلق بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ پروین بابی کا کردار کریں گی۔

مزید پڑھیں: پرتشدد مظاہرے؛ بنگلادیش میں اداکار والد سمیت ہجوم کے ہاتھوں قتل

پروین بابی نے 1970 اور 80 کی دہائی میں کئی نامور فلمیں کیں جن میں دیوار، شان، امر اکبر انتھونی اور کھٹا میٹھا جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی اس سے قبل دو سیمی آٹو بائیوگرافیکل فلمیں بن چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bombay Times (@bombaytimes)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top