جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دوسری جماعتیں روئیں یا چیخیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے:مریم اورنگزیب

06 جنوری, 2024 12:13

 

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ دوسری جماعتیں روئیں یا چیخیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے،فیصلہ پاکستان کے عوام کو کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت ن لیگ نےکی،کسی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دےگے۔

ن لیگی رہنمانے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے سینیٹ میں قرارداد کی حمایت کی، پی ٹی آئی والے لاہور ہائیکورٹ گئے تاکہ الیکشن رک جائیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، نواز شریف خوشحالی، ترقی کے دن واپس لائیں گے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اب الیکشن کی ضرورت ہے، ملک اب 9 مئی والوں کے نہیں، 28 مئی والوں کے حوالے ہوگا، 9 مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے، جیل میں بیٹھ کر چیخیں مارنے والوں نے نواز شریف کو جیل بھیجا، یہ لوگ جیلوں میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہے ہیں، پاکستان کے عوام اب انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

یہ پڑھیں : اشتعال انگیز گفتگو کیس: عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top