جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمرہ زائرین اپنی گمشدہ اشیاء کی رپورٹ کہاں کرسکتے ہیں؟

08 اپریل, 2024 17:19

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی کثیر تعداد کے باعث مسجد الحرام میں زائرین کی اشیاء گم ہو جاتی ہیں جس کی رپورٹ کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے زائرین کی سہولت کےلیے جہاں دیگر انتظامات کیے ہیں وہاں مسجد الحرام میں آنے والےزائرین کے لیے گمشدہ اشیا کی رپورٹ کے لیے ابشر پلیٹ فارم پر بھی خصوص سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مشرقی صحنوں میں ’گمشدہ مرکز‘ بھی موجود ہے اس کے علاوہ کسی چیز یا سامان کی گمشدگی کی فوری رپورٹ کے لیے واٹس اپ نمبر 0504321147 اور لینڈ لائن نمبر 0125751204 ایکسٹینشن 106 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ابشر اکاونٹ پر کسی اہم چیز کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے کے لیے مراحل کو انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔ ابشر کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ کرنے کے لیے اپنے ابشر اکاونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد ’ڈیجیٹل سروسز ‘ کا انتخاب کیا جائے۔

اس کے بعد ’ڈیجیٹل معاملات ‘ (رسائل والمعاملات الاکترونیہ ) کو کلک کریں جہاں ’مسجد الحرام امن فورس‘ کا انتخاب کیا جائے اس کے بعد اپنی گمشدہ چیز کے بارے ابتدائی معلومات درج کریں اگر گم ہونے والی چیز کی تصویر وغیرہ ہو تو وہ بھی اپ لوڈ کر دی جائے۔

رپورٹ کرتے ہی ابشر کا خود کارسسٹم درخواست کا سیریل نمبر آپ کے موبائل پر ارسال کردے گا جس کے ذریعے آپ کسی بھی وقت اپنی رپورٹ کو ٹریک کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top