مقبول خبریں
سعودی عرب میں عید الفطر کب منائی جائے گی، اہم اعلان ہوگیا
سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ سے متعلق اہم اعلان ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے جب کہ عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔
چاند نظر نہ آنے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔