منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

08 اگست, 2024 18:42

میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے جدید ترین فیچر متعارف کروا کر صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی۔

رپورٹ کے مطابق اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ نے ایسا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو کمیونٹی مینجمنٹ میں بہتری کا باعث بنے گا۔

مذکورہ فیچر اب بیٹا ورژن 2.24.17.5 میں دستیاب ہے جو صارفین کو کمیونٹی فیڈ سے مخصوص گروپ چیٹس کو چھپانے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ اضافہ نہ صرف رازداری کو بہتر بناتا ہے بلکہ حساس گفتگو پر بہتر کنٹرول بھی پیش کرتا ہے جب کہ اس اپ ڈیٹ کی بدولت صرف مدعو ارکان ہی ان چیٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیا آپشن کمیونٹی ایڈمنز کو خصوصی گفتگو کے لئے نجی چیٹس بنانے کا اختیار دیتا ہے جب کہ گروپوں کی سکیورٹی کو مضبوط بھی بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ فون نمبر کے بغیر کیسے استعمال کریں؟

صارفین انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کیسے استعمال کریں؟

اپ ڈیٹ میں اضافی خصوصیات بھی شامل ہیں جن میں میٹا اے آئی کے ساتھ صوتی مواصلات اور ایک نیا میسج ری ایکشن بٹن شامل ہے جس سے صارفین کے تعامل کے لئے واٹس ایپ کی ٹول کٹ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس فیچر سے بات چیت کو الگ کرنے اور بہتر پرائیویسی کنٹرول کی اجازت دینے سے بے ترتیبی کو کم کرنے اور واٹس ایپ گروپوں کے اندر گفتگو کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

نئے فیچر کو فی الحال آہستہ آہستہ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جب کہ اس اپ ڈیٹ سے لطف اٹھانے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ بیٹا پروگرام کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top