جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کا احوال

25 اگست, 2024 09:15

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ شہر قائد میں 26 اگست کی رات سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے، شہرِ قائد میں بارش برسانے والا سسٹم اب بھی موجود ہے۔

شہر قائد کے مکین تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں 26 اگست کی رات سےبارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ اس وقت 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔

کراچی گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، جس کی وجہ سے شہر کا موسم خوش گوار ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی ہے۔

لانڈھی، قائد آباد، ملیر ہالٹ، رفاہِ عام، ڈیفنس، کورنگی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ 25 اگست کی رات سے سندھ میں داخل ہوگا، بارشوں کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہںے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top