جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لڑکیوں کے کپڑوں سے متعلق سلمان خان نے سیٹ پر کیا اُصول بنایا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

14 اپریل, 2023 14:47

ممبئی: سلمان خان کی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ پلک تیواری نے بتایا کہ سلمان کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اُصول ترتیب دیے گئے تھے۔

پلک تیواری بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور و معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کی صاحبزادی ہیں جو جلد سلمان خان کی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پلک تیواری نے انکشاف کیا کہ جب میں سلمان خان کے ساتھ انتم میں کام کررہی تھی تو انہوں نے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اصول بنائے تھے، جن پر سختی سے عمل کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان 2‘ سے کرینہ کپور کو الوداع کہہ دیا

انہوں نے کہا سلمان خان نے اصول بنایا تھا کہ سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایک روایت پسند انسان ہیں، ویسے تو لڑکیاں جو چاہے ان کے سیٹ پر پہن سکتی ہیں لیکن سلمان خان کو لگتا ہے کہ لڑکیوں کو ہمیشہ محفوظ رہنا چاہیے اور کوئی انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے۔

پلک نے وضاحت دی کہ ایسا نہیں تھا کہ سلمان خان پابندیاں عائد کرتے تھے، وہ بس لڑکیوں کی حفاظت کے لیے ایسا کرتے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top