جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کی کتنی فیصد آبادی بجلی بل ادا نہیں کرتی؟ ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑا انکشاف

21 اگست, 2024 12:25

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والی 70 فیصد آبادی بجلی کے بل ادا نہیں کرتی۔

پاکستان نیشنل اربن اسسمنٹ کے عنوان سے ایک رپورٹ میں بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ناکافی ٹیرف نظام ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو ڈسکوز کی مالی استحکام کو کمزور کر رہا ہے۔

یہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں ڈسکوز کے کام کاج کو متاثر کرتا ہے، جہاں 50 سے 70 فیصد سروس یافتہ آبادی اپنا بل ادا نہیں کرتی جس کی وجہ جزوی طور پر ادائیگی کرنے میں ناکامی، بلنگ اور وصولی میں نااہلی و بے ضابطگیاں بھی ہیں۔

اے ڈی بی نے دلیل دی کہ حکم امتناع جاری کرکے قانونی کارروائی میں ایک سال کی تاخیر کی گئی اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ اور متعلقہ آرڈیننس کے مجرموں کو صرف ایک مقررہ جرمانہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔

بینک کے مطابق صرف نجکاری شدہ کے الیکٹرک ہی مالی طور پر پائیدار ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے ذریعے کے الیکٹرک نے غیر قانونی کنکشنز سے ہونے والے نقصانات پر قابو پایا جو اب بھی کچھ علاقوں میں موجود ہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے پیش کردہ کامیاب ماڈل کے باوجود سیاسی مسائل اور ٹریڈ یونینز کی شدید مزاحمت نے دیگر ڈسکوز کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹ یں کھڑی کر رکھی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top