جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

16 جون, 2024 14:44

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی عمر 68 سال ہوچکی ہے مگر کیا وجہ ہے اب بھی وہ کافی فٹ اور صحت مند ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے اپنی جسمانی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ٹینس نے انہیں جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک اور بل گیٹس سے بھی زیادامیر کون ہے ؟

انٹرویو کے دوران بل گیٹس سے انکے فٹنس کا راز پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹینس کھیلنے سے انہیں خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی ہے

انہوں نے بتایا کہ ‘میں بہت زیادہ ٹینس اور تھوڑا بہت pickleball کھیلتا ہوں جبکہ وٹامنز بھی کھاتا ہوں کیونکہ ان کا کوئی نقصان نہیں’۔

کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ pickleball بال کھیلنا پسند کرتے ہیں جسے 1960 کی دہائی میں چد دوستوں نے نئی سرگرمی کے طور پر تخلیق کیا تھا۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ ‘اس ورڈ گیم میں وقت ضائع کرنا مجھے پسند ہے، اگرچہ میں زیادہ وقت تو ضائع نہیں کرتا مگر یہ وقت گزارنے کے لیے اچھا مشغلہ ہے’۔

بل گیٹس ٹینس لیجنڈ روجر فیڈرر کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں اور اس تجربے نے انہیں بہت زیادہ نروس کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top