پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت کیا رہی؟

29 جون, 2024 16:32

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آج برقرار رہی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 2850 پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس طرح سونے کا نرخ 2323 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top