پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

روہت مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ نریندر مودی کا سوال

05 جولائی, 2024 17:54

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی فاتح ٹیم بھارت کو وزیراعظم نے ظہرانے پر پرائم منسٹر ہاؤس مدعو کیا جہاں وہ کھلاڑیوں کیساتھ گھل مل گئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکی پرفارمنس کو سراہا جبکہ اس موقع پر کپتان روہت شرما سے سوال کیا کہ مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ جس پر دونوں ہنس پڑے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز انداز میں 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا بعدازاں روہت شرما کو کیمرے کی آنکھ نے پچ کی مٹی چھکتے ہوئے دیکھ لیا، جس کی تصاویر خوب وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان رواں سیزن کنِ کنِ ٹیموں کیساتھ سیریز کھیلے گا؟ اعلان ہوگیا

اس دوران بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئن بننے کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے تھے جبکہ جشن منانے کیلئے پچ کی مٹی کو کھاتے دیکھے گئے تھے جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھی۔

مزید پڑھیں: مذہب کارڈ کیوں استعمال کررہے ہیں؟ احمد شہزاد برہم

روہت نے بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انکشاف کیا کہ میں نے بارباڈوس اسٹیڈیم کی مٹی اس لیے کھائی کہ اس پچ کا کچھ حصہ اپنے جسم میں رکھنا چاہتا تھا کیونکہ وہیں ہم نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، اسی پچ نے ہمیں یہ میچ جتوایا تھا، یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی خاص تھا، میرا بڑا خواب وہاں پر سچ ہوا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے، نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top