بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

شاہین آفریدی نے عمران خان اور سسر کے بارے میں کیا کہا؟

30 جون, 2024 14:32

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی عمران خان کے مداح ہیں اور انہیں اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔

اسی تناظر میں جب شاہین آفریدی سے ایک تقریب کے دوران سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘شاہد آفریدی اور عمران خان دونوں ہمارے ہیرو ہیں، ہمیں دونوں کا نام احترام سے لینا چاہیے’۔

 

مزید پڑھیں:وسیم اکرم نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ ‘وہ دونوں مجھ سے کافی سینئر ہیں، میں تو کافی چھوٹا ہوں، میرا خیال ہے جو بھی کسی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرے اس کا نام احترام سے لینا چاہیے، جو بھی اچھا کام کرے’۔

مزید پڑھیں:عمران ریاض نے شاہد آفریدی پر کیا سنگین الزامات لگائے؟

انہوں نے واضح کیا کہ ‘دونوں میرے ہیرو ہیں، میں ہمیشہ ان دونوں کا احترام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا’۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل یوٹیوبر عمران ریاض نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

عمران ریاض نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی۔

شاہد آفریدی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمران ریاض کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بولر ہے اور وہ بولنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ بھی بہتر کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ جو پلیئر ہیں نا یہ اس (شاہد آفریدی) سے ڈرتے ہیں کہ اس کی لابی بہت مضبوط ہے اور اس کے بہت تعلقات ہیں لیکن میں نہیں ڈرتا اس بات سے، میں صاف بات کرتا ہوں شاہف آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کی کرکٹ کو لیکر ڈوب جائے گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔

عمران ریاض کی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نے ایک کیپشن لکھا جس میں انکا کہنا تھا ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔

قومی ٹم کے سابق کپتان کا کہنا تھا میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرنی ہے، اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top