بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کی حمایت میں ایسا کیا کہا؟

30 جون, 2024 16:00

اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کی ذمہ داریاں کم ہونی چاہئیں۔

زارا نور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس کے دوران میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں مردوں کو کون سے 3 سے 4 حقوق ملنے چاہئیں؟

اداکارہ زارا نے سوال کے جواب پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کی ذمہ داریاں کم ہونی چاہئیں اور گھر کے تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

مردوں کو دیئے گئے ایک مشورے میں زارا نور عباس نے کہا کہ تحقیق کے مطابق مردوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح خواتین کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک اچھے شوہر یا والد کے لیے مصروف ہونے سے زیادہ گھر پر موجود رہنا ضروری ہے۔

لہٰذا مردوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کا مکمل خیال رکھیں اور تمباکو نوشی نہ کریں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

شوہر اسد کی سرگرمیوں سے متعلق ایک سوال پر زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ اسد اپنا ناشتہ خود بناتا ہے اور انہوں نے کبھی بھی ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی کیونکہ رشتے میں کوئی پابندی نہیں ہوتی۔

انکا کہنا تھا کہ تعلقات ایک ایسا اسکول نہیں ہے جہاں پابندیاں عائد کی جاتی ہیں اور اسد اپنی حدود کو جانتا ہے۔ میں اس سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top