جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

وسیم اکرم نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

22 جون, 2024 11:12

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ایک بار پھر قومی ٹیم کی کپتانی ملے گی۔

ایک بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزوں کے نتیجے میں ٹیم کی مستقل کارکردگی کبھی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو ہٹا کر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اس کے بعد وہ ایک سیریز ہار گئے اور اس وقت ایک نیا چیئرمین آیا اور کپتان کو تبدیل کردیا۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے برانڈز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

عالمی کرکٹ میں لوگ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، وہ اسے سمجھ نہیں پاتے اگر آپ نے شاہین آفریدی کو کپتان بنایا تو انہیں کم از کم ایک سال کا وقت دینا چاہیے تھا۔

اس کے بعد وسیم اکرم نے تنقید کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہم سے کچھ نہیں پوچھتے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ سے دور ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ یہ ایک نعمت ہے کیونکہ یہ صرف تنقید اور سیاست ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top