جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل

04 جولائی, 2024 16:51

برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 650 نشستوں کے لیے کنزرویٹو، لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے ساڑھے 4 ہزار امیدوار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ برٹش پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔

ملک بھر میں تقریباً 5 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، انتخابات کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

منتخب ارکان 9 جولائی کو پارلیمینٹ کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔

رائے دہندگان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اعلیٰ عہدے پر برقرار رہیں گے یا حزب اختلاف کی اہم جماعت لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے کیئر اسٹارمر وزیر اعظم بنیں گے۔

برطانیہ کے جاری انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کے رشی سنک اور لیبر پارٹی کے کیئر اسٹارمر نئے برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top