جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈانس کی وائرل ویڈیو : فِن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین کا منشیات ٹیسٹ منفی آگیا

23 اگست, 2022 13:01

ماضی میں دنیا کی سب سے کم عمر سربراہِ حکومت رہنے والی فِن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ رقص اور پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے بعد حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ان پر منشیات کا استعمال لگایا، جس کے بعد 36 سالہ خاتون رہنماء نے کہا کہ اس نے منشیات نہیں لی اور نہ ہی کسی حاضرین کے ذریعہ منشیات کے استعمال کا مشاہدہ کیا، انہوں نے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کی پیش کش کی، جس میں ان کی رپورٹ منفی آئی۔

اس ویڈیو پر لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، بعض نے حمایت کی اور بعض نے فن لینڈ کی وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کو ویٹو کرنے کے بیان پر قائم

فِن لینڈ کی وزیر اعظم نے ویڈیو پر اپنے تبصرے میں کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ اسے فلمایا جا رہا ہے، لیکن وہ اس ویڈیو کے پبلک ہونے پر پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈانس کیا، گایا اور پارٹی کی، یہ بالکل قانونی چیزیں ہیں۔ وہ کبھی بھی ایسی صورتحال میں نہیں رہی، جس میں منشیات کی موجودگی شامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری خاندانی زندگی ہے، میری عمر کے بہت سے لوگوں کی طرح میری کام کی زندگی ہے اور میرے پاس اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کے لیے فارغ وقت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک چار سالہ بیٹی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top