جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلادیش میں پُرتشدد انتخابات؛ اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

07 جنوری, 2024 15:18

ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے حق رائے دہی کا سلسلہ پُرتشدد جھڑپوں اور ہنگامہ آرائی کے دوران جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، حکومت پر دھاندلی، کریک ڈاؤن آپریشن اور انتخابات سے باہر رکھنے کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی ) نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

بنگلادیش نیشنل پارٹی کی سربراہ سمیت سرکردہ رہنما کئی برسوں سے جیلوں میں قید ہیں جب کہ اپوزیشن جماعت نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ حکومت ان کے امیدواروں اور مقامی رہنماؤں کو کارکنان سمیت گرفتار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن پر تنقید، بنگلادیش کی عدالت نے وقار یونس کے خلاف کمرکس لی

چٹاگانگ میں پولیس اور اپوزیشن جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، کئی علاقوں میں کرفیو کا سماں ہے، کئی اسکولوں اور پولنگ بوتھز کو جلا دیا گیا۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا جب کہ نتائج کا اعلان کل صبح تک کیا جائے گا۔

شیخ حسینہ واجد کے چھٹی بار وزیراعظم بننے کے امکانات قوی ہیں، وزیر اعظم حسینہ واجد نے دارالحکومت ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top