جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وینا ملک بھی خواتین کو درپیش مہلک بیماری میں مبتلا

14 ستمبر, 2019 17:36

کراچی: ادکارہ وینا ملک کامیاب سرجری کے بعد منظر عام پر آگئیں، اداکارہ کی سرجری کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

نامور اداکارہ ومیزبان وینا ملک خواتین کو ہونے والی عام بیماری فائبرو ڈینوما (بریسٹ ٹیومر) میں مبتلا تھیں تاہم گزشتہ روز کامیاب آپریشن کے بعد وینا ملک کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے، جس پر انہوں نے اسپتال سے آپریشن کے بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری پر خدا اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکر ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اداکاراہ وینا ملک اور ثانیا مرزا سوشل میڈیا پرآمنے سامنے

اداکارہ کی سرجری سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وینا ملک بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں، تاہم گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد اپنی بیماری سے متعلق غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے کہا کہ وہ بریسٹ کینسر میں نہیں بلکہ فائبرو ڈینوما میں مبتلا تھیں۔ فائبرو ڈینوما بریسٹ ٹیومر(رسولی)کی سب سےعام قسم ہے، یہ بیماری خواتین میں عام ہے اور تقریباً ہر عمر کی خاتون کو ہوسکتی ہے۔

وینا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کامیاب سرجری کے بعد ان کا ٹیومر نکال دیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹراور اپنے لیے دعائیں اورنیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کی محبتوں کی مقروض ہوں۔

اداکارہ نے خواتین کواپنی دیکھ بھال خود کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہے بریسٹ کینسرہو یا کوئی اور بیماری، تاہم انہیں ہر حال میں اپنا خیال خود رکھنا چاہئیے اور اپنی صحت کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی وینا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممنوعہ موضوع نہیں ہے جس پر بات نہ کی جائے۔ انہوں نے خدا سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا ہمیں صحت دے اور ہمارے ایمان کو قائم رکھے۔

 

View this post on Instagram

 

Veena malik had a successful surgery last night, we pray Allah to give her health and long life. Veena malik share about her operation "With the grace of Almighty Allah, I had a successful fibroadenoma removal surgery at the South City Hospital, Karachi. I am indebted to all the love and prayers said and expressed by my people. It was a successful surgery supervised by Dr Kausar. I am very grateful for her kind assistance at every point of the operation. I would take this moment to stress the fact that breast care is REAL be it breast cancer or any other breast disease. Women must take care of themselves. And it shouldn’t be considered a taboo. May Allah give us a life full of health and Iman.” #veenamalik #fibroadenoma #breastcancer #breastcancerawareness #actress #hospital #karachi #sick #surgery #operation

A post shared by Entertainment.Express (@entertainment.express_official) on

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top