جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ کے اسکولوں پر بمباری؛ امریکی ہتھیار استعمال ہوئے

11 جولائی, 2024 18:17

صہیونی حکومت نے خان یونس میں اسکولوں پر امریکی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کیلیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

چینل نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والی تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد دعویٰ کیا گیا ہے، جس سے تباہی پھیلی اور متعدد شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں حماس کے خاتمے کیلئے اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ بےنقاب

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صہیونی فوج نے خان یونس میں اسکولوں میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا تھا جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ پر صہیونی جارحیت میں بھی امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا گیا ہے جس میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top