جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کا پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ

24 جولائی, 2024 10:12

امریکا نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسط ایشیا ڈونلڈ لو کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کے لیے دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top