جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی سینیٹر جیف مارکلے نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

21 نومبر, 2023 12:28

 

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوتاجارہا ہےجس کے پیش نظرامریکی سینیٹر جیف مارکلے نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن بھی جنگ بندی کا مطالبہ کرچکے ہیں،جنگ بندی کیلئے انسانی امداد کی اجازت اور یرغمالیوں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے،تاہم امریکی ایوان نمائندگان کے141ارکان بھی جنگ بندی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈاکا صوبائی ایوان جنگ بندی کے نعروں سے گونج اٹھا ہے،مظاہرین کے احتجاج پر ایوان خالی کردیا گیا،اب جنگ بندی کےنعرے ،قانون سازوں کو نشتیں چھوڑنی پڑیں گی ۔

Second US senator comes out in support of Gaza ceasefire | The Independent

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہماری نمائندگی کرے، ہم نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوئس حکومت نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ عالمی فوجداری عدالت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،تمام ریاستیں عدالت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،عدالتی استغاثہ کی تحقیقات جاری ہے، 7اکتوبر 2023 کو ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 13ہزارسےزائد ہوگئی ہے، جن میں 5600بچے اور 3550خواتین شامل ہیں، بمباری میں 31ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکہ نے یوکرین کو 285 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دے دی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top