جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر رد عمل سامنے آگیا

21 مئی, 2024 15:02

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا ایران کو امداد فراہم کرنے سے قاصر رہا ہے جب کہ امریکی ترجمان نے مدد فراہم کرنے کی تفصیلات سے گریز کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر سرکاری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا۔

امریکی ترجمان نے مدد فراہم کرنے کی تفصیلات سے گریز کیا تاہم کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں:ایرانی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

حادثے میں شہید ایرانی صدر سمیت دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

، اس موقعے پر ہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے اپنے ہوائی جہازوں کو دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کیلئے استعمال کیا، ایران پر لگائی گئی پابندیوں کیلئے بالکل معذرت نہیں کریں گے، ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top