جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی صدر کے بیٹے پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرد جرم عائد

15 ستمبر, 2023 10:20

واشنگٹن:غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرد جرم عائدکردی گئی ۔

ہنٹر بائیڈن پر ڈیلاویئر کی وفاقی عدالت میں 3الزامات پر فردجرم عائد کی گئی ،ہنٹر بائیڈن پر منشیات کے استعمال کے دوران اسلحہ رکھنے سے منسلک الزامات ہیں۔

فرد جرم کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے فارم میں غلط بیان درج کیا کہ وہ منشیات کا استعمال نہیں کرتے،5سال قبل ہنٹر بائیڈن نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کیا تھا۔

جھوٹے بیان کی بنیاد پر ہنٹر بائیڈن کو 10سال قید کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے وکیل ڈیوڈ ویئس نے ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ درج کیا تھا۔

ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم کے اثرات بائیڈن کے دوبارہ صدر بننے کی مہم پر پڑ سکتے ہیں،ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس چوری، چین اور یوکرین کے کاروباری معاہدوں سے متعلق بھی الزامات ہیں۔

یہ پڑھیں : روس کا جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کو معطل کرنا بڑی غلطی ہے : جو بائیڈن

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top