جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی فوج کی شام میں ایران سے وابستہ گروپوں پر فضائی کارروائی

24 اگست, 2022 11:30

واشنگٹن : امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شام میں فضائی کارروائی کے ذریعے ایران سے وابستہ گروپوں کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایت کے تحت شام کے دیر الزور میں مبینہ طور پر ایران کے ایلیٹ ریولوشنری گارڈز کور سے وابستہ گروپوں کے زیر استعمال بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے نہیں بلکہ ایران نے حساس معاملات پر رعایتیں دی ہیں : امریکہ

فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں کا مقصد امریکی افواج کو ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے حملوں سے بچانا ہے۔

کمانڈ نے کہا کہ ان حملوں کو متناسب کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد بڑھتے خطرے کو محدود کرنا اور جانی نقصان کے خطرے کو کم کرنا ہے۔

بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ آیا کوئی جانی نقصان ہوا ہے اور یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فضائی حملے انسان بردار طیاروں کے ذریعے کیے گئے تھے یا بغیر پائلٹ کے طیاروں نے کیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top