جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ اور جنوبی کوریا کی حالیہ دنوں کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

22 اگست, 2022 15:21

سیول : الچی فریڈم شیلڈ فوجی مشقیں 22 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہیں گی، جسے 2018 کے بعد سے سب سے بڑی مشقیں قرار دیا گیا ہے۔

واشنگٹن سیول کا اہم سیکیورٹی اتحادی ہے، اور اس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ملک سے بچانے کے لیے جنوبی کوریا میں تقریباً 28 ہزار 500 فوجی تعینات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا مزید کروز میزائل کا تجربہ

دونوں ممالک نے اس سے قبل بھی مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ اس بار بھی الچی فریڈم شیلڈ کے نام سے سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس مشترکہ مشق کی اہمیت جنوبی کوریا – امریکہ کے اتحاد کی تعمیر نو اور مشترکہ دفاعی پوزیشن کو معمول پر لا کر مضبوط کرنا ہے۔

22 اگست سے یکم ستمبر تک ہونے والی مشقوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، لیکن ان میں عام طور پر ہوائی جہاز، جنگی جہاز اور ٹینک اور دسیوں ہزار فوجیوں پر مشتمل فیلڈ مشقیں شامل ہوتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top