جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہا ہے، امریکا کا اعتراف

03 مئی, 2019 14:15

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے راست اقدامات اٹھائے ہیں۔

نیوز بریفنگ کے دوران امریکی عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا ہے، لیکن توقع کرتا ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت معاملات کو درست کرلے گی۔

عہدیدار نے کہا کہ ’ہم سویلین حکومت نوخیز جمہوری نظام کی حمایت کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان صحیح باتیں کررہے ہیں اور بظاہر پاکستان میں تبدیلی لانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں ’لیکن صرف وقت ہی بتائے گا وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں‘۔پاکستان کی فوج بھی ان تبدیلیوں کی حمایت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہتے ہیں کہ پاکستان صحیح بات کہہ رہا ہے اور ابتدائی طور پر وہ اقدامات بھی اٹھائے، جس کی ہم توقع کررہے تھے، لیکن ہم اپنے فیصلے کو محفوظ رکھیں گے کیوں کہ ماضی میں ہم نے پٹری سے اتر جانا بھی دیکھا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ’اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کھل کر بات کرتے ہیں کہ ایک خوشحال پاکستان کے لیے خطے میں استحکام کتنا ضروری ہے جو ان کی انتخابی مہم کا ایک وعدہ بھی تھا‘۔

عہدیدار نے کہا کہ ’ہم پاکستان کی جانب سے دیے گئے ابتدائی بیانات اور ابتدا میں اٹھائے گئے کچھ اقدامات سے خاصے پر امید ہیں‘۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں یہ کرنا نہایت ضروری تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top