جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوٹیوب نے آسٹریلوی چینل اسکائی نیوز پر پابندی لگا دی

02 اگست, 2021 12:40

سڈنی: کورونا کے خلاف غلط معلومات پھیلانے پر یوٹیوب نے آسٹریلوی چینل ‘اسکائی نیوز ‘ پر پابندی لگا دی ہے۔

یوٹیوب کے مطابق سکائی نیوز نے کوویڈ 19 سے متعلق غلط معلومات دے کر ان کے بنائے گئے کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی ہے،  جس کی وجہ سے چینل پرایک ہفتے کے لیے ہر قسم کی اپ لوڈنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یوٹیوب نے بتایا سکائی نیوز کے چینل نے کورونا وبا کی موجودگی سے انکار سے متعلق ویڈیو اپلوڈ کی تھی ۔

دوسری طرف مذکورہ ٹی وی چینل کے ڈیجیٹل ایڈیٹر نے یو ٹیوب کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اقدام کو آزادانہ سوچنے کی صلاحیت پر حملہ قرار دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندی گوگل سے اس کی آمدنی کو متاثر کر سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں فیس بک نے صارفین کیلئے ‘ساؤنڈ موجیز’ متعارف کرادیے

ڈیجیٹل ایڈیٹر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یو ٹیوب حکام کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے حوالے سے کمپنی کی پالیسیاں واضح اور قائم ہیں جس کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ۔

خیل رہے کہ اسکائی نیوز کے اس وقت یوٹیوب پر 1 کروڑ 85 لاکھ سبسکرائبرز موجود ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top