جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی شہریت بل، احتجاج کرنے پر بھارتی پولیس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء پر تشدد

16 دسمبر, 2019 12:51

نیو دہلی : بھارت میں انسانیت سوز مظالم جاری ہے۔ بھارتی پولیس نے طلبہ کو بھی نہ بخشا۔ پولیس کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء پر تشدد نے سب کو چونکا دیا۔

بھارت میں شہریت بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کی آڑ لے کر پولیس نے دہلی میں قائم جامعہ ملیہ اسلامیہ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں طلبہ زخمی ہوگئے۔

جامعہ پر پولیس کے حملے کے بعد بھارت کی مسلمان کمیونٹی سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ دلی پولیس کی جانب سے دشمن فوج کی طرح حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہرے جاری

پولیس نے یونیورسٹی میں گھس کر طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کی جانب سے لائبریری میں بیٹھے ہوئے طلبہ پر بھی تشدد کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے اپنائے جانے والے انسانیت سوز رویے کے باعث سینکڑوں طلبہ زخمی ہوگئے ہیں، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ پر ہونے والے حملے کے بعد طلبہ نے دلی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پولیس کی مسلم دشمنی کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی۔ پولیس حملے میں زخمی ہونیوالے مسلمان نوجوان عامر کو اسپتال سے ہی پولیس اٹھا کر لے گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top