جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لندن: مہاتما گاندھی کا چشمہ پونے 6 کروڑ میں نیلام ہوگیا

24 اگست, 2020 13:45

لندن: کانگریس کے بانی اور بھارت کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے مہاتما گاندھی کا سنہری چشمہ پونے 6 کروڑ میں نیلام ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتما گاندھی کا سنہری چشمہ امریکی شہری نے 5 کروڑ 73 لاکھ سے زائد رقم ادا کرکے نیلامی شروع ہونے کے 6 منٹ کے اندر ہی خرید لیا۔

برطانیہ کے برسٹم آکشنز نامی نیلام گھر کو یہ چشمہ ایک خط کے ساتھ موصول ہوا تھا، جس میں لکھا تھا کہ یہ چشمہ بھارتی آزادی میں اہم کردار کرنے والے مہاتما گاندھی کا ہے جو انہوں نے میرے چچا (خط بھیجنے والے چچا) کو 1920 سے 1930 کے درمیان بطور تحفہ دیا تھا۔

نیلام گھر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس چشمے کی قدر کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ سنہری چشمہ اتنا قیمتی ہوگا جسے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں خرید لیا جائے گا، ہم نے تو سوچا تھا کہ اگر یہ چشمہ نہیں نیلام ہوا تو اسے کچرے میں پھینک دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top