مقبول خبریں
سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
دہلی: پولیس کے اسپیشل سیل نے سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے لارنس بشنوئی، گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ ان دونوں میں سے انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرز میں شامل ہے جو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہیں۔
جبکہ دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسے والا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار سدھو موسے والا کا قتل، سلمان خان بھی خطرے کی زد پر
دہلی پولس نے دونوں ملزمان کو کشمیری گیٹ بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم، 30 ایم ایم پستول تین پنجاب پولیس یونیفارم، دو موبائل فون اور سِم کارڈ برآمد ہوا ہے جوکہ ممکنہ طور پر سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال کیا گیا ہوگا۔