مقبول خبریں
کابل میں مسجد میں دھماکے، 3 افراد زخمی ہوگئے
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں پولیس کے ضلع (پی ڈی) 5 کی ایوب صابر مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، طلبہ سمیت 6 افراد ہلاک
کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔