جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اقوام متحدہ اجلاس :غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

13 دسمبر, 2023 11:04

 

نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل ا سمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی سے متعلق غیر واجب العمل (Non binding) قرارداد منظور کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 رکنی پارلیمان میںسے 153 ارکان نے قرارداد کے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیرحاضر رہے۔

 

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ ووٹنگ عالمی امن و سلامتی کی ذمہ دار سلامتی کونسل کی بار بار ناکامی کے بعد ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ  اسرائیل کے سب سے طاقتور اتحادی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے ایک، امریکہ نے فائر بندی کے مسودے کو روکنے کے لیے ویٹو کا استعمال کیا تھا۔

 

 

دوسری جانب پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کی حمایت کرتاہے ،اسرائیل کے دوستوں نےقرارداد میں یکطرفہ ترمیم کی تجویز دی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ الزام صرف حماس کو دینا قابل مذمت ہے،جنگ کا ذمہ دار خاص کراسرائیل ہے ،اسرائیل نےغزہ پر 25ہزار ٹن بارودی مواد گرایا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ اگر لوگوں کو آزادی اور عزت کا حق نہ دیا جائے، انہیں ذلت کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جائے، کھلی جیل میں رکھا جائے جہاں انہیں جانوروں کی طرح مار دیا جائے تو وہ یقینی طور پر غصے میں آئیں گے۔

اپنے خطاب میں منیر اکرم نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ لوگ ایسا ہی سلوک کریں گے جیسا ان کے ساتھ کیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار سے زیاد ہ ہوگئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

یہ ہڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ معاہدے کیلئے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top