ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

اقوام متحدہ نے عمران خان سے متعلق رپورٹ پر یوٹرن لے لیا

03 جولائی, 2024 20:27

اقوام متحدہ نے اپنی ہی ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز کرلیا۔

انٹونیو گوتریس کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کی سیاسی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حالات مثبت انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کی ذمہ داری لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کی پاکستان کے حوالے سے رپورٹ ایک آزاد پینل کی سفارشات ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی حراست کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی امریکا میں قرارداد منظور نہیں کرواسکی، عمران خان

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ورکنگ گروپ کو پاکستان آکر بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی تحقیقات کی اجازت دی جائے۔

حکومت اور اتحادیوں نے عمران خان کی نظر بندی سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو مسترد کردیا اور اسے اداروں کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top