جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ پر یوکرین کا ڈرون تباہ

29 اگست, 2022 14:23

ماسکو : روسی افواج نے یوکرین کے ایک ڈرون کو زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کی حدود میں مار گرایا۔

چند روز قبل روس نے الزام لگایا تھا کہ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ریڈیوآئسوٹوپ ایریا میں یوکرین کے چار راکٹ گرے۔

جس کے بعد دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز رواں ہفتے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے ہنگامی دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کے زاپوریزہیا جوہری پلانٹ پر تین بار حملے

یہ معاملات جاری تھے کہ اب مقامی حکام نے اطلاع دی ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے ایک ڈرون کو زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کی حدود میں مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین اور روس ایک دوسرے پر جوہری پلانٹ پر حملے کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں، دنیا میں اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top