جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوکرین کی فضائیہ کو عملی طور پر مکمل تباہ کر دیا گیا : روس کا دعویٰ

30 اگست, 2022 11:24

ماسکو : روس کے ایک سفارتی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے یوکرین کی فضائیہ کو عملی طور پر تباہ کر دیا ہے۔

روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز کیئے ہوئے چھ ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اس دوران امریکہ اور یورپی ممالک سے یوکرین کو بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کیئے گئے اور روس سے متعلق کہا گیا کہ اسے یوکرین میں ناکامی کا سامنا ہے۔

تاہم روسی سفارتی ذرائع سے خبر سامنے آئی ہے کہ ماسکو نے یوکرین کی فضائیہ میں جو کچھ بچا تھا اسے اپنی ایرو اسپیس فورسز اور دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی اے ای اے روس کے زیر قبضہ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کا ہنگامی دورہ کرے گا

ذرائع کا کہنا تھا کہ مگ 29، سخوئی 27 اور سخوئی 25 طیاروں سے سابق یوکرینی فضائیہ کے تمام اہل آپریشنل اہلکاروں کو روسی ایرو اسپیس فورسز اور فضائیہ کی مؤثر کارروائیوں سے عملی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوکرین نے کم تربیت یافتہ فضائی اہلکاروں کو جنگ میں بھیجنے پر مجبور کیا، جس کے باعث یوکرین کی فضائیہ کے باقی ماندہ اہلکاروں میں بڑی ہلاکتیں سامنے آئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top