منگل، 10-ستمبر،2024
( 07 ربیع الاول 1446 )
منگل، 10-ستمبر،2024

EN

کتوں سے زیادتی؛ برطانوی ماہر حیوانیات کو 10 سال قید کی سزا

08 اگست, 2024 19:20

آسٹریلیا میں برطانوی ماہر حیوانیات کو کتوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں ماہر حیوانیات ایڈم برٹن کو درجنوں کتوں سے جنسی زیادتی اور قتل کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال اور 5 ماہ قید کی سزا سنادی۔

معروف برطانوی اخبار بی بی سی اور نیشنل جیوگرافک کیلئے کام کرنے والے ایڈم برٹن نےجانوروں پر ظلم اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق 63 الزامات کا اعتراف کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں گائے کا ریپ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

برٹن کو سزا سناتے ہوئے آسٹریلوی جج نے ان جرائم کو ‘ناقابل بیان’ اور ‘عجیب’ قرار دیا۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے کے مطابق برٹن نے 2020 اور 2022 کے درمیان 42 کتے خریدے جس میں مالکان سے وعدہ کیا کہ وہ انہیں بہترین گھر فراہم کرے گا تاہم اسکی جگہ اس نے کتوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس بدنما فعل کی ویڈیوز کو کیمرے سے فلمایا اور پھر ان فوٹیجز کو ٹیلی گرام کے ذریعے شیئر بھی کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top