پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

سب کیلئے کام کرینگے چاہے ووٹ دیا ہو یا نہیں، نو منتخب برطانوی وزیراعظم

05 جولائی, 2024 17:00

برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت سب کیلئے کام کرے گی چاہے انہوں نے ہمیں ووٹ دیا ہو یا نہیں۔

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

کئیر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کے لیے فیصلہ کُن ووٹ دیا ہے۔ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اسکے باوجود برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: برطانوی عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، کنزرویٹیوز کا 14 سالہ دور ختم

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔

نو منتخب وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top