جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ عمل میں بڑی آسانی کر دی

24 اگست, 2024 10:05

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا عمل آسان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ نے نئے بائیو میٹرک صارفین کے لیے اپنی ای ویزا سروسز میں توسیع کردی ہے جس سے درخواست دہندگان آن لائن امیگریشن اسٹیٹس تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

ای ویزا سسٹم استعمال کرنے کیلئے یو کے وی آئی (یو کے ویزا اینڈ امیگریشن) آن لائن اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی لیکن بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاحت سمیت 6 ماہ سے کم عرصے کیلئے برطانیہ کا ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے یو کے وی آئی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:سری لنکا کا 35 ممالک کو مفت ویزہ دینے کا فیصلہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘برطانیہ کا امیگریشن سسٹم ڈیجیٹل ہو رہا ہے’ اور فزیکل دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے تبدیل کیا جائے گا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا، اسے مزید محفوظ بنائے گا اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کو کم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل مفت، محفوظ اور سیدھا ہے، جو مسافروں کو اپنی امیگریشن کی حیثیت کو منظم کرنے کا زیادہ موثر طریقہ پیش کرتا ہے۔

یہ اقدام برطانیہ کے امیگریشن کے نظام کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے، روایتی کاغذی دستاویزات کی جگہ آن لائن اسٹیٹس ڈکلیریشن کے ساتھ، اس طرح درخواست دہندگان کے لئے سیکورٹی اور رسائی میں آسانی میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top