جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یو اے ای نے پاکستانیوں کیلئے نئی ویزا فیس کا اعلان کردیا

24 جون, 2024 18:29

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں کے لیے نئی وزٹ ویزا فیس کا اعلان کر دیا ہے۔

جون 2024 سے 30 روزہ سیاحتی ویزے کی فیس 200 درہم جبکہ 60 دن کے ویزے کی قیمت 300 درہم ہے جس میں اضافی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) شامل ہے۔

اضافی چارجز

یو اے ای میں پہلے سے ہی ویزا حاصل کرنے یا توسیع کرنے کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اضافی چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا، علم اور جدت طرازی درہم کی مجموعی فیس 20 درہم اور اندرون ملک پروسیسنگ کیلئے 500 درہم فیس وصول کی جائے گی۔

درخواست کا طریقہ کار

درخواست دہندگان کو ذاتی تصویر، پاسپورٹ کی کاپی، قومی شناختی کارڈ (مخصوص قومیتوں کے لئے)، متحدہ عرب امارات کی درست میڈیکل انشورنس، اور آگے یا واپسی کے سفر کا ثبوت جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا یو اے ای اب پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کرے گا؟

درخواستیں جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے مکمل کی جاسکتی ہیں۔

درخواست دہندگان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جی ڈی آر ایف اے کی سرکاری ویب سائٹ کا دورہ کریں یا تازہ ترین اپ ڈیٹس اور تفصیلی ویزا ضروریات کے لئے یو اے ای میں واقع ٹریول ایجنسیوں سے مشورہ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top