جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی طیاروں کی کھیپ مشرق وسطیٰ بھیج دی

09 اگست, 2024 10:11

امریکا نے ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کی مدد کے لیے جدید لڑاکا طیاروں کی کھیپ مشرق وسطیٰ بھیج دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ لڑکا طیارے ایف 22 ہیں جن کی تعداد درجن بھر سے زائد ہیں، ایف 22 لڑاکا طیارے قطر بھیجے گئے ہیں جو امریکا کی جانب سے اسرائیل کے دفاع کے لیے ہیں۔

امریکا کی اسلحے اور جنگی سازو سامان کی بڑی تعداد میں ترسیل کے بعد اس بار تل ابیب کے دفاع کی لاگت پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر نے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل بھی ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری جہاز سمیت اپنے فوجی دستے بھی بھیجھنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سابق حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top