جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان میں طاقتور زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

08 اگست, 2024 14:54

جاپان دو طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا جس کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے جب کہ کیوشو اور شیکوکو جزائر کے کچھ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک کی سونامی آنے یا پہنچنے کی توقع ہے۔

نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ پہلے زلزلے کی 33 کلومیٹر جبکہ دوسرے زلزلے کی گہرائی  قریب ہی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایک بیان کے مطابق جاپانی حکومت نے زلزلوں کے جواب میں ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

بحرالکاہل کے مغربی کنارے "رنگ آف فائر” کے ساتھ چار بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں کے اوپر جاپان دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکٹونک طور پر فعال ممالک میں سے ایک ہے۔

تقریبا 125 ملین افراد کی آبادی والا جاپان ہر سال تقریبا 1500 زلزلے کے جھٹکوں کا سامنا کرتا ہے جو دنیا بھر میں آنے والے زلزلوں کا تقریبا 18 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے موقع پر جاپان میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top