جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کاملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

22 جولائی, 2024 08:36

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2025 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں کاملا ہیرس کو شکست دینا میرے لیے آسان ہوگا۔

سابق صدر نے کہا کہ جو بائیڈن امریکی تارٰیخ کے بدترین صدر رہے ہیں،  وہ اب تک کے واحد بدترین صدر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی دستبرداری سے نائب صدر کاملا ہیرس کی صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کے لیے نائب صدر کاملا ہیرس کو ڈیموکریٹ کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top