جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی صدر ٹرمپ کا ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدوں سے نکلنے کا اعلان

27 اپریل, 2019 09:48

انڈیانا پولس : دنیا کو اسلحے سے پاک کرنے کی کوششوں کی راہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی رکاوٹ بن گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیانا پولس میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ہتھیاروں سے متلعق معاہدے سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

امریکا اپنی معیشت کو نقصان پہنچانے والے کسی عالمی معاہدے کو برداشت نہیں کرے گا، جلد ہی ان کی انتظامیہ معاہدے سے الگ ہونے کا نوٹی فکیشن اقوام متحدہ کو بھیج دے گی۔

امریکا اپنی دفاعی پیداوار میں مزید اضافہ کرے گا اور اسلحے کی مارکیٹ میں حریفوں کے کھلا چھوڑنے کی سابقہ حکومتوں کے احمقانہ فیصلوں سے الگ ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top