جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹرمپ نے قاتلانہ حملے میں جان بچانے والی لڑکی کو گلے لگالیا

01 اگست, 2024 20:11

امریکی صدراتی دوڑ میں شامل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں قاتلانہ حملے میں جان بچانے والی لڑکی کو گلے لگالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کے دوران جان بچانے والی لڑکی کا شکریہ ادا کیا اور گلے لگالیا۔

مذکورہ خاتون سیکیورٹی عملے کی رکن تھیں جس نے ٹرمپ کی ریلی میں جان بچائی تھی۔

ٹرمپ نے قاتلانہ حملے میں جان بچانے والی خاتون کو گلے لگا لیا

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے مذکورہ خاتون کو اسٹیج پر مدعو کیا اور اسے گلے لگا کر سر پر بوسہ دیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے ہجوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہ یہ لڑکی کمپیوٹر چلانے کی ماہر ہے، اِس نے میری جان بچائی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا ’تھامس میتھیو کروکس‘ کون ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والی یہ ریلی 13 جولائی کو بٹلر میں قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ کی پنسلوانیا میں پہلی ریلی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top