جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایسا درخت جو ٹوئٹ کے ذریعے اپنا حال بیان کرتا ہے

02 اگست, 2019 15:11

میسا چیوسیٹس: امریکا میں ایک ایسا درخت جو ٹویٹ کرتا ہے لیکن ٹویٹس پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ درخت خود اپنا ماجرا سنا رہا ہے۔ مثلاً ایک ٹویٹ میں درخت نے بتایا کہ،’ اس مہینے میری شاخوں میں 0.278 ملی میٹر اور تنے کے گھیر میں 0.256 ملی میٹر اضافہ ہوا ہے۔

اس درخت پر ان گنت سینسر لگے ہیں۔ یہ درخت ماحولیات اور آب و ہوا میں تبدیلی کا احوال ٹویٹ کرتا رہتا ہے۔

شاہِ بلوط کا یہ درخت میساچیوسیٹس کے ایک تحقیقی پارک میں موجود ہے۔  اس پر ایک خاتون مصنف جیسیا لی ہیسٹر نے ان گنت سینسر لگوائے ہیں جسے ناردرن ایریزونا یونیورسٹی کے طالبعلم ٹِم ریڈمشر نے تیار کیا ہے۔ 85 فٹ طویل یہ درخت اطراف کے ماحول کو نوٹ کرتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا احوال ٹویٹ کرتا رہتا ہے۔ حقیقی وقت میں نمی، درختوں میں پانی کے بہاؤ، تنے اور پتوں کی معلومات اور دیگر ڈیٹا بھیجتا رہتا ہے۔

اگر آپ اس درخت کے ٹویٹس پرھنا چاہتے ہیں تو @witnesstree پر اسے فالو کیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top