جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اٹلی میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار، 20 سے زائد افراد ہلاک

04 اکتوبر, 2023 11:06

اٹلی کے شہر وینس کے قریب سیاحوں کو لے جانے والی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 میڈیا کے مطابق شمالی اٹلی میں وینس کے قریب غیر ملکی سیاحوں کو لے جانے والی ایک بس راستے میں فلائی اوور سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افرادہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

تقریباً 50 فٹ گہرائی میں گرنے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث اس میں سوار سیاح بری طرح جھلس گئے ۔

وینس سٹی کونسلر ریناٹو بوراسو نے بتایا کہ بس میں 40 مسافر سوار تھے جن میں سے 21 کی موت ہو گئی اور 18 زخمی ہو گئے، انہوں نے خبردار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک نمائندے کے مطابق متاثرین میں 5 یوکرینی اور ایک جرمن شہری بھی شامل ہے جبکہ اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے نے رپورٹ کیا کہ حادثے کی شکار ہونے والی بس میں فرانس اور کروشیا سے تعلق رکھنے والے سیاح بھی سوار تھے۔

فائر فائٹرز کو بہت سی لاشیں نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

 یہ پڑھیں : شمالی اٹلی میں سیلاب سے نو افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر، فارمولا ون ریس منسوخ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top