مقبول خبریں
ٹک ٹاکر کی مہنگی ترین منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیوز وائرل
معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان کی اپنے دیرینہ دوست حسین ترین سے منگنی کے چرچے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے لگے۔
کراچی کے علاقے سی ویو کے مقام پر ربیکا خان اور حسین ترین کی پُرتعیش منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں کئی معروف ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے اپنی منگنی پر بےتحاشہ پیسہ خرچ کیا۔
View this post on Instagram
منگنی کی تقریب کیلئے جہاں گرینڈ وینیو کا انتخاب کیا گیا تو وہیں ربیکا خان نے اپنے سِلور عروسی لباس پر بھی لاکھوں روپے خرچ کیے، ٹک ٹاکر کے لباس کی قیمت 7 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
اسی طرح حسین ترین نے بھی مہنگی ترین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ منگنی کے مقام پر انٹری دی، اُن کی منفرد انٹری نے ساتھی ٹک ٹاکرز اور مداحوں کو حیران کردیا۔
View this post on Instagram
ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی منگنی پر جو کیک کاٹا تھا وہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے کی تقریب کے کیک سے بھی بڑا تھا۔
دوسری جانب منگنی کی تقریب پر فضول خرچ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ربیکا خان اور حسین ترین پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی سے قبل کئی تقریبات بھی ہوئی تھیں، جن میں بات پکی، ڈھولکی، ڈانڈیا نائٹ، قوالی نائٹ اور مہندی کی تقریب شامل تھی۔
View this post on Instagram