جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

22 مئی, 2024 12:02

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور ان کے رفقا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت‌الله سید علی خامنہ ای نے تہران میں شہدا کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام و شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شرکت کے لیے صبح سویرے ہی عوام کا سمندر اُمڈ آیا، مختلف علاقوں سے سوگوار جلوس کی شکل میں تہران یونیورسٹی پہنچے، نماز جنازہ کے بعد عوامی دیدار کے لیے شہدا کی میتیں آزادی چوک پہنچادی گئیں۔

میتوں کو گذشتہ رات تہران میں مصلیٰ امام خمینی لایا گیا  جہاں لاکھوں سوگوار پہلے ہی آخری دیدار کے لیے موجود تھے،  تمام شب دعائیں اور تلاوت قرآن پاک کا سلسلہ جاری رہا۔

تبریز اور قم میں بھی لاکھوں افراد نے ابراہیم رئیسی اور دیگر شہدا کا آخری دیدار کیا جب کہ  شہید ابراہیم رئیسی کی میت کوآبائی شہر بیرجند کے بعد مشہد مقدس لے جایا جائے گا اور انہیں کل روضہ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپرد لحد کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top