جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خبردار! واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کی تصاویر لیک کر سکتا ہے

15 ستمبر, 2024 14:03

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز ایپ کے ‘ویو ونس’ فیچر کو بائی پاس کرکے صارفین کی نجی تصاویر اور چیٹس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

2022 میں متعارف کرائے گئے ویو ونس فیچر کا مقصد کسی بھی میڈیا اور پیغامات کو ری پلے، اسکرین شاٹ یا اسکرین ریکارڈ ہونے سے روک کر پرائیویسی کو مزید بہتر بنانا تھا۔

تاہم زنگوکس ریسرچ کے سائبر سکیورٹی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ میٹا اس فیچر سے لاعلم ہے۔

ٹیم نے دریافت کیا کہ سائبر حملہ آور ہیک کیے گئے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں نقلی پیغامات کو آسانی سے محفوظ اور شیئر کرسکتے ہیں۔

بلیپنگ کمپیوٹر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں زینگو کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ٹیل بیری کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے اس حوالے سے میتا کو آگاہ کیا لیکن جب ٹیم کو  احساس ہوا صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اس سے قبل بھی اس خامی کا فائدہ اٹھایا گیا تو یہ معلومات عام کر دی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top